چینی کمپنی کا 108 میگا پکسل کے کیمرے سے لیس فون

Untitled-1

بیجنگ: دنیا میں اس وقت 48 میگا پکسلز کیمرے اسمارٹ فون موبائل میں نصب ہیں تاہم اب چین کی ایک کمپنی 108 میگا پکسل کے کیمرہ سے لیس فون متعارف کرانے کی تیاری میں مصروف ہے۔ کمپنی رواں سال کے آخر میں بھارت میں 64 میگا پکسلز کے کیمرہ والا فون متعارف کرا رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی شیاؤمی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ویبو پر اعلان کیا کہ سام سنگ کے ساتھ مل کر 108 میگا پکسل کا کیمرہ تیار کر رہے ہیں۔ مذکورہ کیمرہ 12032 9024xپکسلز کی تصویر لے سکے گا۔

کمپنی کی طرف سے aسمارٹ فون کی لانچ کی تاریخ نہیں بتائی گئی اور صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ ’ “See you later”۔

شiاؤمی اگر 108 میگا پکسلز کا کیمرہ تیار کر لیتی ہے تو انقلابی تبدیلی ہو گی کیونکہ دنیا میں موجود aسمارٹ فونز میں زیادہ سے زیادہ 48 میگا پکسلز کے کیمرے نصب ہیں۔

loading...
loading...