‘وقت آگیا ہے پاکستان کا نقشہ پھیلے اور بھارت کا نقشہ سُکڑے’

فائل فوٹو

فائل فوٹو

وزیراعظم آزاد کشمیرراجا فاروق حیدر کہتے ہیں کشمیر کو کوئی بھی تقسیم نہیں کرسکتا۔ بھارت نے دوطرفہ معاہدوں کو ختم کردیا ۔اب لائن آف کنٹرول ختم، سیز فائر لائن رہ گئی ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر  نے قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا وقت آگیا ہے پاکستان کا نقشہ پھیلے اور بھارت کا نقشہ سُکڑے. ہمیں حکمت عملی تبدیل کرنی پڑے گی۔ کشمیری عوام وزیراعظم پاکستان کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

تقریر کے دوران راجا فاروق حیدر آبدیدہ ہوگئے۔

loading...
loading...