بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

foimage

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈپٹی ہائی کمشنر کو مراسلہ بھی تھما دیا گیا ہےجس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی افواج نے گزشتہ روز ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر کی شہری آبادی پربلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیا۔

پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ دوہزار تین کی جنگ بندی مفاہمت کا احترام کرے۔

loading...
loading...