ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ :انگلینڈ اور آسٹریلیا آج سے لارڈز میں مدمقابل

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لارڈز:انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج سے لارڈز میں شروع ہوگا، کینگروز کو 5میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

  پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی 251رنزسے فتح کے بعد  انگلینڈ کی نظریں سیریزبرابرکرنے پر لگ گئیں۔

  دوسرا ٹیسٹ لارڈز کے تاریخی میدان پر شیڈول ہے،  میچ کیلئے دونوں ٹیموں نے کمر کس لی۔

  انگلینڈ نے 12رکنی اسکواڈ کا اعلان بھی کردیا،  معین علی کو ڈراپ کردیا گیا  جبکہ جوفرا آرچر ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

  آسٹریلوی ٹیم میں ایک تبدیلی متوقع ہے،  مچل اسٹارک یا جوش ہیزل ووڈ فائنل الیون کا حصہ بن سکتے ہیں۔

loading...
loading...