کوٹلی آزاد کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ ،ایک شہری شہید

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوٹلی:کوٹلی آزاد کشمیر میں بھارتی فوج نے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  بلااشتعال فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیا۔

عید پربھی بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشتگردی کاسلسلہ نہ تھم سکا،کوٹلی آزاد کشمیر میں تتہ پانی سیکٹرمیں بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید ہوگیا،38سالہ سرفراز بھارتی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنا ۔

یاد رہے کہ بھارتی فوج ایل او سی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلسل شہری آبادی کونشانہ بنارہی ہے۔

loading...
loading...