نندی پورریفرنس:بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد :احتساب عدالت نے نندی پور پاور پروجیکٹ ریفرنس میں سابق وزیرقانون بابراعوان کی بریت کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ،پیر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نندی پور پاور پروجیکٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی ،سابق وزیرقانون بابراعوان وکلاء کے ہمراہ احتساب عدالت پہنچے ۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی رخصت کے باعث بابراعوان کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ نہ سنایا جاسکا ، ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت 22 مئی تک کیلئے ملتوی کردی ۔

آئندہ سماعت پر شمائلہ محمود اورجسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کی بریت کی درخواستوں پردلائل دیئے جائیں گےجبکہ بابر اعوان کی بریت کا محفوظ فیصلہ سنائے جانے کاامکان ہے ۔

 بابراعوان نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف کواخلاقی طورپرقائد حزب اختلاف کے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے اور حکومتی بنچنز سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین چنا جائے ۔

مہنگائی سے متعلق سابق وزیرقانون کا کہنا تھاکہ مہنگائی روکنے والوں کو جاگنا چاہیے ۔

loading...
loading...