وزیرخزانہ کی زیرصدارت  اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیرخزانہ اسد عمرکی زیرصدارت  اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ،جس میں 8نکاتی ایجنڈا زیرغورآئے گا ۔

تفصیلات کے مطابق،بدھ کو وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا جس  کی صدارت وزیرخزانہ اسد عمر کریں گے، 8نکاتی ایجنڈے پرغورکیا جائے گا  ۔

 پی آئی اے کے ذمہ واجب الادا 96 ارب روپے کے واجبات ،شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیزکی واپسی وبحالی اور ای سی سی انجینئر نگ مصنوعات کی درآمد کیلئے ترامیم کی سمری پرغور کیا جائے گا ۔

ای سی سی کے اجلاس میں غیرملکی شکاریوں کیلئے آلات،ہتھیارکی درآمد پراین اوسی کا عمل آسان بنانے کےساتھ ساتھ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اورکابینہ ڈویڑن کیلئے ضمنی گرانٹ کی سمری بھی پیش کی جائے گی ، پاکستان حلال اتھارٹی کے آپریشنلائزئشن اور ایل این جی ٹرمینلزپربریفنگ دی جائے گی ۔

 ایجنڈے میں او بی آئی کے رواں مالی سال کی بجٹ تجاویزمنظوری شامل ہے ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز ایجوکیشن کی وزارت ایچ آرڈی منتقلی اورضمنی گرانٹ کا معاملہ بھی زیرغورآئے گا ۔

loading...
loading...