پی کے 30 مانسہرہ میں ضمنی انتخاب کیلئے شیڈول جاری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پی کے 30 مانسہرہ میں ضمنی انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا،29دسمبر سے یکم جنوری تک کاغذات نامزدگی جمع اورحتمی فہرست 17جنوری کو جاری ہوگی۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق ،ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے پبلک نوٹس  جاری کر دیا ہے ،امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 29 دسمبر سے یکم جنوری تک جمع کرا سکتے ہیں۔

نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال 7 جنوری کو مکمل ہو گی،ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں 11 جنوری کو دائر ہو سکیں گی،اپیلوں پر فیصلے 15 جنوری کو کئے جائیں گے۔

امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 17 جنوری تک واپس لے سکتے ہیں،امیدواروں کی حتمی فہرست بھی 17 جنوری کو جاری ہو گی،امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 18 جنوری کو ہو گی۔

پی کے 30 مانسہرہ میں پولنگ 26 فروری کو شیڈول ہے مسلم لیگ ن کے ضیاء الرحمان کی جعلی ڈگری پر نااہلی کے بعد نشست خالی ہوئی تھی ۔

loading...
loading...