دبئی: پاکستانی اداکارہ میرا کا پاسپورٹ ضبط

پاکستانی اداکارہ میرا/ فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ میرا/ فائل فوٹو

اپنی گلابی انگلش اور مختلف حرکتوں کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بننے والی پاکستانی اداکارہ میرا جی کا پاسپورٹ گزشتہ دنوں دبئی میں حکام نے ضبط کرلیا تھا۔

مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے منیجر حسن کا کہنا ہے کہ میرا کے پاسپورٹ کی تاریخ میعاد ختم ہوگئی تھی جس کے وجہ سے دبئی حکام نے ان کا پاسپورٹ ضبط کرلیا تھا۔

حسن نے مزید بتایا کہ اب اُن کا نیا پاسپورٹ بن گیا ہے اور وہ آئندہ چند دنوں میں پاکستان واپس آجائیں گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا ان دنوں حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ باجی’ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

فلم میں میرا کے علاوہ عثمان خالد بٹ، آمنہ الیاس، علی کاظمی اور نیّر اعجاز شامل ہیں۔

loading...
loading...