پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے شادی کا اعلان کردیا

armeena

پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ ارمینا خان نے شادی کا اعلان کردیا، وہ اپنے منگیتر فیصل خان سے شادی کرنے جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ارمینا نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘بتائیے کون شادی کر رہا ہے؟ میں نے ویڈنگ کلب سے عروسی لباس حاصل کرلیا ہے اور اپنے خوابوں کا جوڑا مداحوں سے شیئر کرنے کا انتظار نہیں کرسکتی’۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘تصویر میں موجود لباس میری شادی کا جوڑا نہیں ہے لیکن وہ اس وقت مختلف ملبوسات پہن کر دیکھ رہی ہیں اور خوشی سے پھولے نہیں سما رہیں۔

ارمینا نے اپنی اس پوسٹ میں منگیتر فیصل کیلئے جذبات کا اظہار بھی کیا، اور آخر میں مداحوں کے نام بھی پیغام لکھا کہ ‘ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ جو ہمارے لیے خوش ہیں اور ان لوگوں کا بھی جو نفرت کرتے ہیں’۔

انہوں نے تنقید کرنے والوں کیلئے لکھا کہ ‘وہ ہمارے بارے میں باتیں بناتے رہیں کیونکہ یہ چیز ہمیں جوڑے رکھتی ہے’۔

loading...
loading...