ناروے مسجد میں فائرنگ واقعہ: ایک زخمی مشکوک شخص گرفتار

ni

ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے نواحی علاقے میں واقع ایک مسجد میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیاجبکہ ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

اوسلو پولیس کے مطابق ہفتے کو پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں  ایک شخص کو گولی لگی جس کے زخموں کی نوعیت کا کوئی علم نہیں ہے۔ ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے  جبکہ پولیس جائے وقوعہ پر تفتیش کررہی ہے۔

واقعہ اوسلو کے مضافاتی علاقے میں واقع النور اسلامک سینٹر میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں دیگر افراد کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ہیں۔

حکام کا مزید کہناہے کہ ان کے پاس مشکوک شخص کے حوالے کوئی معلومات نہیں ہے۔

مقامی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے مسجد کے سربراہ عرفان مشتاق کا کہنا تھا کہ ہمارے ایک ممبر کو ہیلمٹ اور یونیفارم پہنے ایک سفید فام  نے گولی ماری۔

loading...
loading...