امریکی صدر کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر کا اہتمام

trump

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں کے اعزاز میں گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے اہتمام کردہ اس افطار ڈنر میں مختلف مسلم مالک کے سفیر اور کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔

اس موقع پر اپنے ڈونلڈ ٹرمپ نے مہمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے خطاب میں شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

ساتھ ہی ساتھ مذہب اسلام کی تعریف کرتے ہوئے اسے بہترین مذہب بھی قرار دیا۔

رمضان المبارک کے آغاز پر ٹرمپ نے امریکا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دی تھی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔

واضح رہے گزشتہ برس پہلی مرتبہ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا تھا۔

loading...
loading...