بارش کی جھوٹی خبر پر 1 ملین درہم تک جرمانہ

police

دبئی: متحدہ عرب امارات میں سیلابی صورتحال کے بعد راس الخیمہ پولیس کی جانب سے بارش سے متعلق سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے والے افراد کو خبردار کردیا گیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر بارش سے متعلق جھوٹی خبروں کو سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا تو 1 ملین درہم یعنی تقریباً 3 کروڑ 85 لاکھ 67 ہزار روپے تک جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

گزشتہ دنوں لگاتار 2 دن تک متحدہ عرب امارات میں شدید بارشیں ہوئی تھیں جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی، اس سیلابی صورتحال سے راس الخیمہ کے متعدد گھر تباہ ہوگئے جبکہ سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا۔

واضح رہے مقامی پولیس کی جانب سے اسی لئے لوگوں کو جھوٹی خبریں پھیلانے سے خبردار کیا گیا ہے تاکہ لوگوں میں خوف و ہراس نہ پھیل جائے۔

loading...
loading...