ٹیک آف کے دوران طیارہ ہیلی کاپٹر سے ٹکراگیا، 3ہلاک

plane

ایئرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران طیارہ رن وے کے قریب ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیپال میں ایئرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران چھوٹا طیارہ کھڑے ہوئے ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔

حادثے میں 3 افراد ہلاک، جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں کو پائلٹ اور پولیس آفیسر بھی شامل ہے۔ جبکہ ایک پولیس اہلکار اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے کھٹمنڈو کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثہ نیپال کے علاقے لوکلا کے ایئر پورٹ پر اس وقت پیش آیا جب چھوٹا طیارہ کھٹمنڈو کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔

واضح رہے نیپال کے اس ایئرپورٹ پر ٹیک آف اور لینڈنگ کو دنیا کی مشکل ترین لینڈنگ اور ٹیک آف قرار دیا گیا ہے۔

loading...
loading...