امریکی ریاستوں میں  ہوا کے بگولےنے تباہی مچادی،4افراد ہلاک

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ٹیکسا:ٹیکساس،الاباما،شمالی کیرولائنا سمیت  کئی امریکی ریاستوں میں  ہوا کے بگولے نے تباہی مچادی ،مختلف حادثات میں 3بچوں سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے ۔

امریکی ریاست بھی  ہوا کے بگولوں کی لپیٹ میں  آگئی،ٹیکساس،الاباما،شمالی کیرولائنا سمیت کئی ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی۔

  خراب موسم کے باعث دس کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ، طوفان کے باعث بجلی کے پول گر گئے ،درخت جڑ سے اکھڑگئے جبکہ گاڑیاں بھی الٹ گئیں۔

 مختلف حادثات میں کئی شہری جان سے بھی چلے گئے،زخمی بھی ہوئے،6ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردیں گئیں۔

محکمہ موسمیات  نے ٹیکساس ،لوزیانا، آرکنساس ،مسیسیپی اورالاباما میں شدید موسم اورمزید بگولوں کی وارننگ جاری کردی۔

loading...
loading...