برہنہ ہوکر پولیس کو دوڑانے والی 3 خواتین گرفتار

Untitled-1

فلوریڈا کی شناخت امریکہ کی سب سے خوش باش ریاست کے طور پر ہوتی ہے۔ وائلڈ لائف جینے والوں کیلئے تو یہ ریاست جنت مانی جاتی ہے۔ لیکن یہاں کچھ ایسے خبطی لوگ بھی رہتے ہیں جو ایدونچر کے نام پر کچھ بھی کرنے کو تیار رہتے ہیحں۔

ایسا ہی ایک واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلوریڈا پولیس نے سڑک پر برہنہ کار دوڑانے کے الزام میں تین خواتین کو گرفتار کیا۔ جس کیلئے پولیس کو تقریبا ایک گھنٹے تک ان کا پیچھا کرنا پڑا۔

یہ عجیب و غریب واقعہ اس وقت شروع ہوا جب تینوں خواتین کپڑوں کے بغیر کار ریسٹ اسٹاپ پر دیکھی گئیں۔ پولیس اہلکاروں نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے کار بھگانی شروع کردی ۔ تینوں خواتین کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کو تقریبا 33 کلو میٹر تک ان کا پیچھا کرنا پڑا۔

Elisa Jade et al. posing for a photo

میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں خواتین کو کار ریسٹ اسٹاپ پر برہنہ دیکھا گیا تھا۔ وہ سن ٹین لوشن لگا رہی تھیں۔ جب پولیس اہلکار وہاں پہنچے  تو انہوں نے کہا کہ نہانے کے بعد ائیر ڈرائی لے رہی ہیں۔ جب پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے گرفتاری کی مخالفت کرتے ہوئے کار دوڑانی شروع کردی۔

ہائی وے پیٹرول کے مطابق اس دوران تینوں نے غلط سمت میں بھی گاڑی چلائی۔ آخر کار پولیس نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا اور انہیں گرفتار کرلیا۔

loading...
loading...