فوج میں ہولو لینز کے استعمال کا شاندار مظاہرہ

Untitled-1

واشنگٹن: مائیکروسافٹ نے امریکی  فوج کے ساتھ 479 ملین کے ہولولینز کی فروخت کا معاہدہ کیا تھا، تاہم اس پر کئی سوالات کھڑے ہوئے کہ یہ سسٹم  کس طرح سےکام کرے گا؟

Image result for hololens 2 army

امریکی فوج نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو اس کا ابتدائی مظاہرہ دکھایا ہے۔ امریکی فوج کے انٹیگریٹیڈ وژیول آگمنٹیشن سسٹم  میں ہولو لینز 2 کا  تبدیل شدہ ورژن استعمال کیا گیا ہے۔ یہ میدان جنگ میں رہنمائی کے علاوہ تربیت بھی فراہم کرے گا۔

Image result for hololens 2 army

رپورٹس کے مطابق اسے پہننے والا خود کو  حقیقی زندگی  کی کال آف ڈیوٹی  گیم میں محسوس کرتا ہے۔ اس سے آپ  نقشے پر اپنے اسکواڈ کا مقام  اور قطب نما دیکھ سکتے ہیں۔

تھرمل امیجنگ سے  آپ اندھیرے میں بھی چیزوں کو واضح دیکھ سکتے ہیں۔ یہ تربیت میں آئی وی اے ایس کارکردگی میں بہتری کے لیے معاونت کرتا ہے۔

Image result for hololens 2 army

یہ لینز پہننے والے کی نظروں اور دل کی دھڑکن کو مانیٹر کرتا ہے۔ انسٹرکٹر ہولو لینز سے سپاہیوں  کی مختلف چیزوں میں رہنمائی کر سکتے ہیں۔

اس وقت  جو مائیکروسافٹ کا ہولو لینز 2 ہے، وہ کافی بڑا ہے۔ اسے موجودہ ہیلمٹ کے ساتھ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ امریکی فوج کو امید ہے کہ چھ ماہ میں انہیں دھوپ کی عینک کے ساتھ کا ہولولینز مل جائے گا۔

Here’s how Microsoft’s augmented reality headset will make Army soldiers deadlier from CNBC.

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ 2022ء یا 2023ء تک ہزاروں امریکی فوجی آئی وی اے ایس استعمال کر رہے ہونگے۔2028ء تک اسے بہت بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہوگا۔

loading...
loading...