مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے پانچ کشمیری شہید

فائل فوٹو

فائل فوٹو

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں پانچ کشمیریوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت  کی ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع کلگام میں نہتے کشمیریوں کا خون بہادیا۔

نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض فوج نے فائرنگ کردی، جس سے متعدد کشمیری زخمی بھی ہوئے۔اتنا ہی نہیں ایک  گھر بھی تباہ کردیا۔

شہادتوں کےخلاف کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔ پرامن مظاہرین پربھی بھارتی فوج نے پیلٹ گنز کا بے دریغ استعمال کیا۔

قابض بھارتی فوج نے جنوبی علاقوں میں موبائل،انٹرنیٹ اور ٹرین سروس معطل کردی۔

کل مقبوضہ وادی میں کشمیری رہنما مقبول بٹ کی برسی پر ہڑتال ہوگی۔

loading...
loading...