امریکا: آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز چلنے والا میزائل تیار۔ ۔ ۔

hypersonicmisslesimage

امریکا  آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز چلنے والا ہائپر سونگ میزائل تیار کرنے کے قریب پہنچ گیا۔

امریکی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ امریکی فضائیہ کے حکام نے ایک تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ چین اور روس سمیت دیگر ممالک کے ساتھ چلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

فضائی حکام کے مطابق امریکی فضائیہ کی اس وقت خلا میں اسی سیٹلائٹس موجودہیں۔ امریکی فضائی حکام کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا جب  واشنگٹن کی جانب سے جوہری اسلحے کے پھیلاو کے کنٹرول کیلئے معاہدے سے علیحدگی کے اعلان کے بعد روسی نیا میزائل سسٹم بنانے کی رپورٹ سامنے آئی تھیں۔

اس سے پہلے روسی صدر پیوٹن نے بھی امریکا کیساتھ آئی این ایف معاہدے کی معطلی کا اعلان کیا تھا۔ معاہدے کے تحت امریکا اور روس دونوں ممالک قلیل اور درمیان فاصلے کے میزائل کی تنصیب یورپ میں نہ کرنے کے پابند تھے۔

Source: the Independent

loading...
loading...