نیروبی ہوٹل حملےکے بعد سرچ آپریشن مکمل،21 افراد ہلاک،28 زخمی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

نیروبی:نیروبی ہوٹل حملے کے بعد سرچ آپریشن مکمل ہوگیا، واقعے میں 21افراد ہلاک اور 28زخمی ہوئے جبکہ 19لاپتا ہیں۔

ڈیوٹی پر نہ ہونے کے باجود سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر نے ہیرو کا کردار ادا کرتے ہوئے متعدد افراد کی جان بچائی

یروبی کے ہوٹل پر حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل ہوگیا،آپریشن 19گھنٹے تک جاری رہا۔

حملہ آوروں کو للکارنے والا ہیروسامنے آگیا،ڈیوٹی پر نا ہونے کے باجود سیکیورٹی فورس کا کمانڈرہوٹل میں گھس کر دہشتگردوں کا مقابلہ کرتا رہااور لوگوں کو باہر نکالتا رہا۔

واقعے کی  دوسری سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی گئی، جس میں حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا ہے ،گزشتہ روز ہونے والے حملے میں 21افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

loading...
loading...