ناریل کے چھلکے 5 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگے

Untitled-1

اگلی بار جب آپ ناریل توڑیں تو اس کے چھلکے پھینکنے  سے پہلے یاد رکھئیے گا  یہ ایک چھلکا 5 ہزار روپے تک فروخت ہوسکتا ہے۔

جی ہاں! شاپنگ ویب سائٹ ایمازون پر یہ چھلکے 5 ہزار روپے تک میں فروخت ہو رہے ہیں۔

بہت سے  انٹرنیٹ صارفین، خاص کر بھارتی شہری، یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ناریل کے جن چھلکوں کو وہ آگ جلانے کے لیے استعمال کرتے ہیں وہ انٹرنیٹ پر 5 سو روپے سے لیکر 5 ہزار روپے  میں فروخت ہو رہے ہیں۔

ایمازون پر ان کی تفصیل میں لکھا ہوتا ہے کہ یہ اصل ناریل ہیں، اس لیے اس میں  دڑایں، گڑھے  اور نقص ہو سکتے ہیں۔

اصل میں ناریل کے چھلکوں کو ایمزون پر Natural coconut shell cups  کے برانڈ سے بیچا جا رہا ہے۔

کچھ صارفین نے ناریل کے چھلکوں کے بنے کپ کو خریدا بھی ہے اور تبصرے کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اسے کافی مفید پایا ہے، جبکہ اکثر صارفین نے ان کا مذاق ہی اڑایا ہے۔

loading...
loading...