بھارت: گائیں ذبح کرنیکی افواہ، ہنگامے پھوٹ پڑے

indiaimage

بھارت میں گائیں ذبح کرنے کی افواہ پر ہنگامے پھوڑ پڑے ، ہنگاموں میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

یہ ہنگامے ریاست اترپردیش میں بلندشھر میں اس وقت ہوئے جب علاقے میں غیر قانونی ذبیحہ خانے میں گائے کو ذبح کرنے کی افواہ اچانک پھیلی تو ہندو انتہاپسند اچانک جمع ہوگئے اور انہوں نے اس حوالے سے احتجاج کرنا شروع کردیا جس کے دوران مظاہرین نے  پتھراو کیا اور موٹرسائیکلوں کو بھی آگ لگادی۔

احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے دوران مدبھیڑ بھی ہوئی جس کے دوران ایک پولیس انسپیکٹر زخمی ہوگیا۔ تاہم ہسپتال میں یہ پولیس افسر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

علاقے میں تناو کے بعد دیگر جگہ سے بھی پولیس کی نفری پہنچ گئی اور وہاں کا چارج سنبھا لیا۔ کہا جارہا ہے کہ علاقے میں ایک نوجوان کی ہلاکت بھی احتجاج کے باعث ہوئی ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

Source: Zee news

loading...
loading...