جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق نئے انکشافات سامنے آنے لگے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ریاض:سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق نئے انکشافات سامنے آنے لگے،صحافی نے قتل سے پہلے کے واٹس ایپ مسیجز میں سعودی ولی عہد کو حیوان اور پیک مین کے نام سے پکارا۔

 صحافی نے مونٹریال سے تعلق رکھنے والے کارکن عمرعبدالعزیز کو 400سے زائد واٹس ایپ مسیجز بھیجے۔

جس میں سعودی ولی عہد کو ایم بی ایس کے نام سے لکھا گیا پیغامات میں جمال خاشقجی نے لکھا کہ سعوی ولی عہد کے راستے میں جو آتا ہے وہ اسے چھوڑتےنہیں چاہے وہ ان کے حامی ہی کیوں نہ ہوں،جتنے زیادہ شکار اُنہیں ملتے ہیں وہاس سے زیادہ کھانےکی خواہش رکھتےہیں ۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق عمرعبدالعزیز کو بھیجے گئے واٹس ایپ پیغامات میں کئی ویڈیوز، وائس ریکارڈنگز اور تصاویر بھی شامل ہیں۔

loading...
loading...