بی ایم ڈبیو کارمالک نے 700 روپے چھین لیے

435izhp_fk194809_dq6u4641

بی ایم ڈبیو کار کے مالک نے سائیکل سوار سے  700 روپے چھین لیے

موہالی : بھارت میں ایک بی ایم ڈبلیو کار کے مالک نے سائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس سے سات سو روپے چھین لیے۔ یہ واقعہ بھارت کے علاقے ڈیرابسی میں  1یک ماہ پہلے ہوا۔ متاثرہ شخص کے کمار  کا کہنا ہے کہ ایک بی ایم ڈبیو کار کے مالک نے اس کی  سائیکل کو کار سے پہلے ٹکر ماردی اور پھر اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا  اس دوران کار سوار نے سائیکل والے کی جیب سے 700 روپے نکالے اور اس کے ہاتھ سے گھڑی بھی چھین لی۔

متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ اس دوران دوسری کار میں سوار افراد نےمعاملے کو رفع دفع کروایا۔واقعے کا مقدمہ پولیس نے درج کرلیا ہے اور مبینہ ملزم کی شناخت بھی کرلی ہے اور پولیس کے مطابق  کار کے مالک کی شناخت   عنائت اگروال کے نام سے ہوئی ہے اور وہ چندی گڑھ کا رہائشی ہے  ۔

Source : Timesofindia

loading...
loading...