بھارت: بہار، وزیراعلیٰ کو چپل ماردی گئی

indialarge

بھارت کی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار پر جوتا پھینک کر ماردیا گیا تاہم یہ جوتا وزیراعلیٰ تک پہنچنے سے پہلے ہی چند میٹر پر گر گیا۔

ریاست بہار میں ایک تقریب میں وزیراعلیٰ نتیش کمار دیگر سینئر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ اسٹیج پر موجود تھے کہ اس دوران ایک طالبعلم چپل انکی طرف کھینچ کر ماری۔

تاہم یہ چپل وزیراعلیٰ تک نہ پہنچ سکی اور اسٹیج کے پاس موجود سامعین میں گر پڑی ۔ واقعے کے بعد پارٹی کارکنوں اور سامعین نے متعلقہ شخص کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

کہا جارہا ہے کہ ملزم کا نام چندن ہے اور ابھی وہ صرف طالبعلم ہے اور اسکا تعلق اورنگاآباد سے ہے۔

Source: Zee News

loading...
loading...