چین، امریکا معاشی جنگ دنیا میں غربت کا باعث بن رہی ہے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

آئی ایم ایف کا پوری دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان اقتصادی جنگ دنیا میں غربت کے اضافے کا باعث بن رہی ہے۔

آئی ایم ایف نے چین اور امریکا کے درمیان معاشی جنگ کے نتیجے غربت میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔

عالمی مالیاتی ادارے کی تازہ رپورٹ کے مطابق اگر امریکا اور چین کے مابین معاشی جنگ یوں ہی جاری رہی اور دونوں ممالک ایک دوسرے کی درآمدی اشیاء پر ٹیکس لگاتے رہے تو اس سے غربت میں ہولناک اضافہ ہوگا۔

مقامی اور بین الاقوامی معاشی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ،بیروزگاری میں اضافہ ہوگا،گھریلو صنعتیں بند ہوجائیں گی اور اشیائے خوردونوش لوگوں کی پہنچ سے دور ہوجائیں گی۔

loading...
loading...