انڈونیشیا: زلزلے اور سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد1200سے تجاوز کرگئی

aq

جکارتہ:انڈونیشیا میں زلزلے اور سونامی سے تباہی کے بعد لاشیں ملنے کاسلسلہ جاری ہے ۔ہلاکتوں کی تعداد 1200 سے تجاوز کرگئی۔1700سے زائد گھر چند لمحوں میں ہی پانی میں بہہ گئے۔

سونامی اور زلزلے نے انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اورشہر پالو کو ایک پل میں ویران کردیا۔

ضلع سیگی میں کیمپ کا حصہ بننے والے 34 طلبا ء بھی حادثے کی نذر ہوگئے۔

ہزاروں گھر چند لمحوں میں ہی پانی میں بہہ گئے۔مکین جان پچانے کی خاطرادھر ادھر بھاگتےنظر آئے۔

ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق ملبے تلے تاحال متعدد افراد دبے ہوئے ہیں۔

امدادی کارروائیوں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بیماری اور تعفن پھیلنےکے خدشے کے باعث جلد اجتماعی تدفین کی جائے گی۔

اُدھر متاثرہ علاقوں میں خوراک اور پانی اور اشیائے ضروریہ کی قلت ہوگئی ہے۔

 جبکہ کئی  علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتیں بھی رپورٹ ہوئیں۔

loading...
loading...