انڈونیشیا سونامی: ہلاکتوں کی تعداد 832 تک پہنچ گئی

0

جکارتا: انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اورشہرپالو میں ہولناک سونامی سےہلاک ہونے والوں کی تعداد آٹھ سو بتیس تک پہنچ گئی ہے۔ 

انڈونیشیا قدرتی آفتوں کی زد میں۔جزیرہ سلاویسی میں ہرطرف تباہی کا منظر۔ 

انڈونیشیا کے  جزیرہ سولاویسی میں سونامی کی 10 فٹ بلند لہروں نے پالو شہر میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔

سونامی سے سیکڑوں گھر تباہ ہوگئے۔ امدادی کاموں کے دوران لاشوں کے ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ 

سولاویسی میں سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں،اسپتال زخمیوں سے بھرگئے ہیں ۔ریلیف کیمپوں میں ہزاروں لوگوں نے پناہ لے رکھی ہے۔

 متاثرین کو اجناس، ادویات اور پینے کے پانی کی کمی کا سامنا ہے۔عالمی امدادی ادارے بھی ریسکیو کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔

loading...
loading...