دنیا بھر کے بڑے سائبر حملوں میں ملوث مرکزی ملزم کا سراغ مل گیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ 2017 میں ‘وانا کرائے’ وائرس کے زریعے بنگلہ دیش کے مرکزی بینک کا سسٹم ہیک کرکے اس سے 81 ملین ڈالرز لوٹنے اور 2014 میں سونی پکچرز پر سائبر حملہ کرکے اہم معلومات حاصل کرنے والے ملزمان کا پتا لگا لیا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے ‘پارک جن’ نامی شہری کا دنیا بھر میں سائبر حملوں میں مرکزی کردار رہا ہے۔

tracy-sony-hack-gfxs-1-2-frame-568.jpg

محکمہ انصاف کے مطابق  اسے شمالی کوریائی حکومت کی حمایت بھی حاصل ہے۔

ہیکر پارک جن شمالی کوریا کے ملٹری انٹیلی جنس یونٹ’ لیب 110′ سے منسلک کمپنی ‘سوشان جوائنٹ ایڈونچر ایونٹ’ میں کام  کرتا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف نے پارک جن اور اس کی کمپنی پر امریکہ میں داخلے اور کاروبار کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

بشکریہ Wired

loading...
loading...