یورپی یونین نے بھی امریکی صدر کے فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

امریکی صدر کے  بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کے یکطرفہ فیصلےکویورپی یونین نے بھی ماننے سے انکار کردیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےفیصلہ نےامریکا کو تنہا کردیا۔

یورپی یونین کے اجلاس میں تمام رکن ممالک نے ٹرمپ کافیصلہ ماننے سے صاف انکار کردیاہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کو بھی سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔

 فیصلےکےخلاف بنگلادیش، انڈونیشیا اورترکی سمیتمتعدد ملکوں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

فلسطینی بھی بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

ادھرترک صدر رجب طیب اردوان نےکہا ہے کہ امریکا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومتمان کرخون خرابے کا حصہ دار بن گیا ہے۔

صدر اردوان کا کہنا تھا کہ او آئی سی اجلاس بیت المقدس کے مستقبل کے حوالے سے ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

loading...
loading...