کیوبا: انقلابی لیڈر فیدل کاسترو کے بیٹے نے خودکشی کرلی

File Photo

File Photo

ہوانا: کیوبا کے انقلابی لیڈر فیدل کاسترو کے بیٹے فیدل اینجل کاسترو ڈیاز نے خودکشی کرلی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق آخری رسومات کے حوالے سے انکے اہل خانہ فیصلہ کریں گے۔

کیوبا پولیس کے مطابق انقلابی لیڈر فیدل کاسترو کے بیٹے اینجل کاسترو ڈیازہوانا میں مردہ پائے گئے۔ وہ طویل عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھے جس کے باعث انہوں نے زندگی کا خاتمہ کیا۔

متعدد ڈاکٹرز  کی زیر نگرانی ان کا  علاج چل رہا تھا۔ اپنے والد سے بے پناہ مشابہت کے باعث انہیں لٹل فیدل کاسترو کہاجاتا تھا۔

اینجل کاسترو ڈیاز نیوکلئیر طبعیات کے ماہر تھےجنہوں نے سوویت یونین سے تربیت حاصل کی تھی۔ انیس سو اسی سے انیس  سوبانوے تک  نیوکلیئر پروگرام کے سربراہ رہے۔جبکہ وہ کیوبن کونسل آف اسٹیٹ کے سائنٹفک ایڈوائزر اور کیوبن اکیڈمک آف سائنسز کے نائب صدر کی ذمے داریاں سر  انجام دے رہے تھے۔

loading...
loading...