چین میں برفباری کا آغاز، شدید سردی

File Photo

File Photo

بیجنگ : چین کے شہر جنان، تیانان اور شان ڈونگ میں  موسم سرما کی برفباری کا آغاز ہوگیا،ہر طرف خوبصورت مناظر سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

برطانیہ اور یورپ کی طرح چین کے مختلف  علاقوں میں بھی سردی نے ڈیرے ڈال لئے۔

جنان، شان ڈونگ،  میں موسم سرما کی  پہلی برفباری شروع ہوگئی ہے،جہاں ہر طرف دلکش مناظر ہیں پہلی برفباری سے  مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاح بھی  لطف اندوز ہورہے ہیں۔

پارکوں اور دیگر تفریح مقام پر شہری موسم کے  مزے لے رہے ہیں۔

ان علاقوں میں اب تک  بیس سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی جاچکی ہے۔