چین میں برفباری سے سردی کے ڈیرے

File Photo

File Photo

بیجنگ :چین میں  برفباری سے خون جمادینے والی سردی کے ڈیرے،سردی میں اضافے سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا،انتظامیہ نے متعدد صوبوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا۔

امریکاکی طرح چین میں بھی شدید برفباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے، کڑاکے کی سردی سے  نظام زندگی مفلوج ہوگیا، صوبے ہیبئی میں برفباری کا سو سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔

 لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔  برفباری کے باعث ٹریفک اورمواصلاتی نظام بھی  متاثر ہے۔پاور سپلائی لائن بند ہونے سے متعدد گھر بجلی سے محروم ہیں۔ موسم کی خرابی کے باعث اسکولز،ایئرپورٹس اور سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردارکرتے ہوئے، چین کے صوبے ہنان اور ہیبئی میں مزید برفباری کی پیشگوئی کی ہے ، ریڈ الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

loading...
loading...