پاکستان طالبان اورحقانی نیٹ ورک کے محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کرے: ترجمان پینٹاگون

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ترجمان  پینٹاگون نے اسلام آباد کو آگاہ کردیاہے کہ پاکستان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کرے۔

ترجمان پینٹاگون کرنل کولونل رابرٹ میننگ نے کہا کہ اگر پاکستان کو امداد بحال کرانی ہے تو دہشتگردی کے خلاف ہر صورت اقدامات کرنا ہوں گے۔پاکستان طالبان اور  حقانی نیٹ ورک کے محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کرے۔

انہوں نے مزید کہا وہ پاکستان سےبراستہ  افغانستان امریکی فوجی ساز و سامان کی سپلائی لائن بند کرنے کی بعد کی صورتحال  پر بھی غور کررہے ہیں۔

دوسری جانب چین نے ایک بار پھر پاکستان سے دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے امریکا کی مخالفت کردی۔

 چینی وزرات خارجہ کے ترجمان لو کینگ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کو صرف پاکستان سے منسوب نہیں کیا جاسکتا۔

اس سے قبل  بھی چین دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرچکا ہے۔

loading...
loading...