ٹرمپ نے جوہری ہتھیار نہ بنانے کو دوسرے ممالک سے مشروط کردیا

امریکی صدرڈونلڈ ترمپ-فائل فوٹو

امریکی صدرڈونلڈ ترمپ-فائل فوٹو

واشنگٹن ڈی سی :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دنیا کے ممالک یہ عزم کرلیں کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں بنائیں گے تو امریکا بھی نہیں بنائے گا لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو امریکا  ایسے ہتھیار کرے گا جو دنیا نے کبھی نہیں دیکھیں ہوں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران واضح کردیاکہ دنیا بھر کے ممالک اگر جوہری ہتھیاروں کی تیاری روک دیں تو امریکا بھی ایسا ہی کرے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ امید ظاہر کی کہ دنیا کے دیگر ممالک شاید جوہری ہتھیاروں کی تیاری روک دیں۔

انہوں نے کہا کہ  جب تک وہ صدر ہیں امریکا جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں  ہمیشہ نمبر ون رہےگا اور ان کی فوج مزید طاقتور ہوتی رہے گی۔

loading...
loading...