ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کو نئی دھمکی دیدی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن ڈی سی :ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستان کو نئی دھمکی دیتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان نے اگر طالبان اور حقانی نیٹ ورک کےخلاف فیصلہ کن کارروائی نہیں کی تو امریکا کے پاس تمام آپشنز میز پر ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سینئر اہل کار نے ایک بار پھر وارننگ دی ہے کہ پاکستان نے اگر طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف کوئی فیصلہ کن کارروائی نہیں کی تو امریکا کے پاس تمام آپشنز میز پر ہیں۔

یہی نہیں ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے تو یہ بھی کہہ دیا کہ اُن کے پاس پاکستان سے نمٹنے کیلئے کئی اور معاملات بھی ہیں۔

پاکستان کو مجبور کرنا چاہتے ہیں کہ وہ طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن کرے۔

امریکا نے حال ہی میں  پاکستان کی ہر طرح کی مالی و فوجی امداد روکتے ہوئے تمام تر سیکیورٹی تعاون معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔