ٹرمپ افغانستان سے فوجی انخلا کے وعدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں: امریکی اخبار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن ڈیسی:امریکی  اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم کے دوران افغانستان سے فوجی انخلا کے وعدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔پینٹا گون نے مزید تین ہزار فوجی افغانستان بھیجنا شروع کردیے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم کے دوران کئی بار افغانستان سے اپنے فوجی واپس بلانے کے وعدے کرتےآئے ہیں لیکن امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ وعدہ خلافی کرنے کو تیار ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق  پینٹاگون  نے افغانستان میں مزید تین ہزار فوجی اہلکار بھیجنا شروع کردیئے ہیں۔جس کے بعد 14 ہزار امریکی فوجی افغانستان میں تعینات ہوں گے۔

اضافی فوج کا مقصد افغانستان میں داعش اورافغان طالبان کے خاتمہ کرکے ملک میں استحکام کو فروغ دینا ہے۔

loading...
loading...