نیویارک:بم دھماکوں میں ملوث ملزم کو دوہری عمر قید کی سزا

احمد خان رحیمی-فائل فوٹو

احمد خان رحیمی-فائل فوٹو

نیویارک:امریکی ریاست نیویارک اور  نیو جرسی میں2016کے بم دھماکوں میں ملوث ملزم احمد خان  کو دوہری عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

نیویارک کی وفاقی عدالت میں نیویارک اور نیو جرسی میں بم حملوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے30سالہ احمد خان رحیمی کو دونوں بم حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں عمر قید  کی سزا سنادی ہے۔

احمد رحیمی پر نیوجرسی کے ایک پارک میں پائپ بم حملے اور نیویارک سٹی کے علاقے مین ہٹن میں پریشر ککر بم حملے میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

افغان نژاد احمد خان رحیمی نے ایف بی آئی پر الزام لگایا تھا کہ ادارے نے اسے مذہب کی بنیاد پر تعصب کا نشانہ بنایا۔

احمد خان کو دھماکے کے دو روز بعد پولیس  مقابلے میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

loading...
loading...