میاں بیوی کا ایک دوسرے کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی عائد

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ریاض:سعودی عرب میں موبائل فون کو لے کر وزارت قانون کا انوکھا فیصلہ آیا ہے جس سے سعودی مردوں کو اتنی خوشی ہوئی ہے جو شاید  موبائل کی ایجاد پر بھی نہیں ہوئی تھی۔

سعودی عرب میں موبائل فون کیلئے نیا قانون بن گیا۔نئے سعودی قانون کے تحت میاں بیوی بغیر اجازت ایک دوسرے کے موبائل فون کو استعمال نہیں کرسکتے۔

اگر میاں بیوی میں سے کسی نے بھی قانون توڑاتو اسے جاسوسی کا مجرم قرار دیا جائے گا۔جس کی سزاکم سے کم ایک سال قیداورپانچ سو ریال جرمانہ یا ایک ساتھ دونوں سزائیں مل سکتی ہیں۔

یہ قانون کمپیوٹر اور کیمروں پر بھی لاگو ہوگالیکن یہ قانون صرف سعودی عرب تک محدود ہے۔

دیگر ملکوں میں شوہروں کے موبائل پر اس پابندی کے سگنلز نہیں آئیں گے۔

loading...
loading...