مقبوضہ کشمیر: بھارتی بربریت کیخلاف شوپیاں اور پلواما میں ہڑتال

فائل فوٹو

فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کےخلاف شوپیاں اور پلواما میں ہڑتال ہے۔ قابض بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کو گرفتار کررہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کےخلاف کشمیری آج بھی سراپا احتجاج پلواما اور شوپیاں میں مکمل ہڑتال  ہے۔

بھارتی فوج نے نام نہاد جعلی سرچ آپریشن کے نام پر کشمیریوں کی زندگی اجیرن کررکھی ہے، گھرگھر تلاشی کےنام پرنوجوانوں کی زندگیاں چھینی جارہی ہیں جبکہ گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

شوپیاں اور پلواما  میں سات روز سے تعلیمی مراکزبھی بند ہیں جبکہ وادی میں ٹرین اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

loading...
loading...