مقبوضہ کشمیر: انڈین پولیس کیمپ پر حملہ، 4بھارتی اہلکار جاں بحق

فائل فوٹو

فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین نے انڈین فورس کے کیمپ پر حملہ کرکے 4 اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر بھارتی فورسز پر براہ راست حملہ ہوا۔

پلوامہ میں انڈین پولیس کیمپ پر حملے میں 4 بھارتی اہلکار مارے گئے اور درجنوں زخمی ہوئے۔

بھارتی فوج نے3حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سال 2017 مقبوضہ وادی میں ظلم و جبر کی ہزاروں داستانیں رقم کرگیا لیکن کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوسکے۔

loading...
loading...