مقبوضہ کشمیر:گزشتہ سال شہید کیے گئے8کشمیریوں کی پہلی برسی پرمکمل ہڑتال

فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر-فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر کےضلع بڈگام میں گزشتہ سال شہیدکیےگئے8کشمیری نوجوانوں کی پہلی برسی کےموقع پر مکمل ہڑتال ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج ایک طرف شوپیاں، پلواما سمیت مختلف علاقوں میں  جعلی سرچ آپریشن کے نام پرکشمیریوں کا نشانہ بنارہی ہے۔

دوسری طرف بڈگام میں گزشتہ سال شہید کئے گئے کشمیری نوجوانوں کی پہلی برسی منائی جارہی ہے۔

بڈگام میں8نوجوانوں کی برسی پرسوگ کی فضا ہے۔بڈگام میں مکمل ہڑتال ہے۔کاروباری اور تعلیمی مراکز بند ہیں۔

حریت رہنماسیدعلی گیلانی سمیت دیگرحریت رہنماؤں نےشہداءکوخراج عقیدت بھی پیش کیاہے۔

loading...
loading...