مالدیپ: پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کردیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

مالے:مالدیپ میں حکومت اور عدلیہ میں تنازعہ شدت اختیار کرگیا۔ مالدیپ حکومت نے سپریم کورٹ کا حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔

مالدیپ کی حکومت نے سپریم کورٹ کے خلاف کھڑے ہوتے ہوئے عدالتی فیصلے کو ماننے سے انکار کردیااور احتجاجاً پارلیمنٹ تحلیل کرکے فوج کو سیکیورٹی سنبھالنے کا حکم دے دیا۔

حکم ملتے ہی فوجی بھی ایکشن میں آئی اور اپوزیشن کے دو اراکین کو فوری گرفتار کرلیا۔

جس کے بعد دارالحکومت مالے میں گرفتاریوں کیخلاف احتجاج پھوٹ پڑے۔

احتجاج میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی اور آئین کے احترام کا مطالبہ کیا۔

loading...
loading...