لال بیگوں کی وجہ سے گھر اُڑ گیا

Untitled-1

لال بیگوں سے تنگ آسٹریلوی شخص  نے گھر میں آگ لگا دی۔ گھر میں موجود لال بیگوں کا خاتمہ کرنے کے لیے اس شخص نے کیڑا مار دوا کا استعمال کیا ۔ یہ دوا عمومی طور پر آگ پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور اس پر لکھی احتیاطی تدابیر میں یہ بات واضح کی گئی ہے۔

پولیس نے اخبار کو اس واقعہ کی تفصیلات بتائی ، جس کے مطابق اس آدمی نے باورچی خانے میں چولہے کے قریب دوا کا چھڑکاؤ کیا،  جس کی وجہ سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم آدمی کو معمولی زخم آئے اور اس کے بیوی اور بچے محفوظ رہے۔

بشکریہ ArabNews

loading...
loading...