لائیو کوریج کے دوران رپورٹر کے منہ پر گھونسا

-Eventbrite

-Eventbrite

موسکو: روس کے شہر موسکو میں براہ راست رپورٹنگ کے دوران رپورٹر کو گھونسا ماردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق روس کے مشہور ٹی وی چینل NTVکے رپورٹر نیکیتا رازووژیایو  کو سر عام لائیو بروڈکاسٹ کے دوران نشے میں دھت شخص نے منہ پر گھونسا جڑ دیا۔

نیکیتا اس وقت سالانہ ہوائی دستوں کے دن کی رپورٹنگ میں مصروف تھے جب ٹی شرٹ اور شارٹس میں ملبوس مذکورہ حملہ آور نے انہیں چپ ہونے کو کہا اور مغلظات بکتا رہا۔

اس کے بعد اس نے رپورٹر کے منہ پر گھونسا دے مارا جس کے بعد چینل نے لائیو کوریج روک دی۔

حملہ آور کو تھوڑی دیر بعد گرفتار کرلیا گیا  جس کی شناخت ایک معروف فٹبال پلئیر کے طور پر ہوئی۔

-Reuters

loading...
loading...