فلسطین، اسرائیلی جارحیت، پچاس شہید، سیکڑوں زخمی

palistinianimage

بیت المقدس : امریکی اور اسرائیلی ہٹ دھرمی کے بعد ظلم،مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارت خانے کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا ہے، امریکی اقدام کے خلاف جگہ جگہ مظاہرے پھوٹ پڑے، مختلف واقعات میں پچاس سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانہ کا افتتاح کردیا ۔  امریکی صدر کی بیٹی ایوانیکا ٹرمپ نے نقاب کشائی کی اور مسلم دنیا کے سینے میں خنجر گھونپ دیا گیا۔

 اس دوران  اسرائیلی فوج نہتے فلسطینی مظاہرین پر گولیاں برساتی رہی اور پچاس سے زیادہ شہید اور دو ہزار کے قریب زخمی ہوگئے۔

 دوسری طرف تقریب میں گانے بجانے کی محفل منعقد ہوئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویڈیو پیغام میں مبارکباد پیش کی۔ فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کو ستر برس مکمل ہوگئے ہیں۔  اور اسی دن مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کو منتقلی کیا گیا۔  تقریب میں متعدد ملکوں کے سفیروں نے شرکت نہیں کی، مسلم دنیا ہمیشہ کی طرح خاموش ہے۔

loading...
loading...