صحارا ریگستان میں برف باری، ریت بھی جم گئی

ass

کبھی اپنے ریگستان میں برفباری یا تیز بارش کی امید کی ہے؟ یقیناً نہیں۔  گلوبل وارمنگ کے زریعے دنیا  میں کافی تبدیلیاں دیکھی جارہی ہیں اور یہ تبدیلیاں  ہمیں ہر لمحے حیران کردیتی ہے۔

حال ہی میں دنیا کے سب سے گرم صحارا ریگستان میں  برف باری ہوئی ، موسم کے اس بدلتا ہوئے رنگ کو دیکھ کر وہاں کے رہنے والے الجیریائی حیران رہ گئے  جس کے بعد انہوں نے تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔

 یہ بھی پڑھیں:برطانیہ اور کینیڈا میں شدید سردی کی لہر، شہری پریشان

صحارا میں 16 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے ریگستان کی ریت بھی جمنے لگی۔   پچھلے 39سال میں ایسا تیسری بار ہوا ہے جب الجیریا کے قصبہ عین سیفرا میں واقعہ اس ریگستان میں برف باری ہوئی ہے۔ گزشتہ تین سال سے ہونے والی بر ف باری ضرور ہمیں بدلتے ہوئے موسم سے محتاط رہنے کا سبق دے رہی ہےلیکن وہیں ریگستان میں ہونے والی برف باری کا منظر آپ کی آنکھوں کو ضرور ٹھنڈک دے گا۔   کچھ تصاویر ملاحضہ کیجئے:                    

بشکریہ:اسکوپ شوپ