شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کے بعد 11 حصّوں میں کاٹ دیا

cutگزشتہ روز بھارتی ریاست گجرات کے علاقے سورت میں قتل کا ایک ہولناک واقعہ سامنے آیا۔ اس واقعے میں ایک آدمی نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کے جسم کو 11 ٹکڑوں میں کاٹ دیا۔ ملزم شاہنواز شیخ پولیس کے ہاتھوں اس وقت پکڑا گیا جب وہ لاش کے ٹکڑے ٹھکانے لگا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق شاہنواز نے زُلیخا کو ایک گھریلو جھگڑے کے بعد قتل کیا، مرحومہ اس کی دوسری بیوی تھیں۔ قتل کے بعد شاہنواز لاش کے ٹکڑے شہر کے مختلف حصوں میں پھینک رہا تھا۔

زُلیخا اور شاہنواز اکثر اس کی پہلی بیوی کی وجہ سے لڑا کرتے تھے جو اسی گھر میں ان کے ساتھ رہتی تھی۔

بھارت میں آئے دن اس قسم کے کئی واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ اسی شہر میں کچھ دن قبل ایک گیارہ سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی جس پر 80 سے ذیادہ زخموں کے نشانات تھے۔

loading...
loading...