شمالی کوریا کے صدر کی جنوبی کوریا کے ہم منصب کو ملاقات کی دعوت

صدر شمالی کوریا-فائل فوٹو

صدر شمالی کوریا-فائل فوٹو

پیانگ یانگ:شمالی کوریا کے صدر نے جنوبی کوریا کے صدر کو ملاقات کی دعوت دی۔

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آنے لگی۔

شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کو شمالی کوریا آنے کی دعوت دے دی۔

جنوبی کوریا کے صدارتی ترجمان کم یوئی کیوم کے مطابق کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ نے ملاقات کے دوران پیغام پہنچایا ہے۔

اگر جنوبی کوریا کے صد نے دعوت قبول کرلی تو دونوں ممالک کے رہنماؤں کی دس سال میں یہ پہلی ملاقات ہوگی۔

دوسری جانب جنوبی کوریا نے امریکا اور جاپان کے درمیان فوجی مشقیں دوبارہ شروع کرنے سے انکار کردیا۔

جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ مشقیں اندورنی معاملات میں رکاوٹ ڈالیں گی۔

loading...
loading...