شمالی کوریا کا میزائل تجربہ، امریکی صدر ٹرمپ کا اظہار تشویش

File Photo

File Photo

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے شمالی کوریا کی جانب سے ہائی پرفامنس راکٹ تجربے پر ردعمل دے دیا ہے۔امریکی صدر کاکہنا ہے کہ شمالی کوریا غلط رویئے کا مظاہرہ کر رہاہے۔ جنوبی کوریا نے بھی  شمالی کوریا پر تنقید کی ہے۔

شمالی کوریا نے اٹھارہ مارچ کو ہائی پرفارمنس راکٹ کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا اور اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شمالی کوریا کیخلاف میدان میں آگئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ  شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن کا رویہ غلط ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا نے بھی شمالی کوریا کے راکٹ تجربے  پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا اس سے شمالی کوریا کے انجن فنکشن میں بامعنی ترقی سامنے آئی ہے۔